پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن

December 08, 2021

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پاکستانی شیئرز بازار کا 100 انڈیکس آج 6 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 846 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 486 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44 ہزار 138 رہی۔

بازار میں آج 23 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 5 سو 4 ارب روپے ہے۔