• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلے میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں ڈالر کی قدر بڑھتی جارہی ہے، آج پھر انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا۔

آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 177روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

شرح سود بڑھانے کے باوجود روپے کی قدر کم ہورہی ہے، تجارتی خسارہ اس کا بڑا سبب بتایا جارہا ہے، پاکستان کا انحصار باقی دنیا پر بڑھ رہا ہے، طلب قابو کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈالر کی قیمت کے چارٹ پر نظر ڈالی جائے تو جون 2019ء میں پہلی بار ڈالر 164 روپے تک پہنچا تھا، ایک سال بعد جون 2020 میں پہلی مرتبہ 169 تک چلا گیا، تاہم جون کا اختتام 159 پر ہوا۔

تازہ ترین