اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، 7 پوائنٹس کی کمی

December 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کا دباو اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں منفی رحجان رہا، کے ایس ای100انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی معمولی کمی ہوئی ،56فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں بھی 11ارب 49 کروڑ 94 لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 1.65 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو منافع کی خاطر فروخت بڑھنے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی خریداری میں زیادہ دلچسپی نہ لئے جانے کے باعث بدھ کو اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ منفی زون میں بند ہو ئی ،کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر100انڈیکس 286 پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار کی حد عبور کر گیا تاہم پھرچند مخصوص سیکٹر ز میں فروخت بڑھنے سے انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 200پوائنٹس تک کی کمی دیکھنے میں آئی لیکن اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 6.62 پوائنٹس کی کمی سے 43846.87 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ،آل شیئرز انڈیکس بھی 46.56 پوائنٹس کی کمی سے 30010.45 پوائنٹس سے کم ہو کر 29963.89 پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30اندیکس 43.74 پوائنٹس کے اضافے سے 17049.47 پوائنٹس پر آگیا ، بدھ کو مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،196 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 20کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 11ارب 49 کروڑ 94 لاکھ 30ہزار روپے کی کمی سے 7504 ارب 51 کروڑ 90لاکھ 93ہزار روپے ہو گئی ہے،کاروباری حجم 37لاکھ 97ہزار شیئرز کے اضافے سے 23 کروڑ 31 لاکھ 76ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے ہیسکول پیٹرولیم ، ٹیلی کارڈ ، ٹریٹ کار پوریشن، یونٹی فوڈ ، اور بائیکو پیٹرولیم سر فہرست رہے ،بدھ کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت ماڑی پیٹرولیم اور بلسیڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 47.15 روپے اور 30.74 روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی نیسئلے پاکستان اور سفائر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 140.00 روپے اور 74.90 روپے فی شیئرز تھی۔