اسٹیج اداکارہ آئمہ خان شوہر سمیت گرفتار

January 12, 2022

ڈیڑھ سالہ بچے کےاغواءکے الزام میں اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچے کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

آئمہ خان کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، شوہر کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا۔