• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر شبمن گل اور اداکارہ انویت کور میں ڈیٹنگ کی افواہیں

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل کو اداکارہ انویت کور سے منسلک کیا جا رہا ہے اور ان دونوں کی ڈیٹنگ کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ انویت کور ہندی ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ہیں۔

اس سے قبل کچھ اسی قسم کی خبریں بھارت کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور اداکار چترویدی کے درمیان مبینہ رومانی تعلقات کی افواہیں گرم تھیں۔

سارہ ٹنڈولکر اور کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب دونوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ’ان فالو‘ کر دیا تھا۔

اب تک ان میں سے کسی بھی سلیبریٹی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ان افواہوں پر نہ تو کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کی ہے۔

Entertainment سے مزید