• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی یوٹیوبر رجت دلال مشکل میں پڑگیا

یوٹیوبر رجیت دلال : فوٹو فائل
یوٹیوبر رجیت دلال : فوٹو فائل

بھارتی یوٹیوبر رجت دلال کے خلاف تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے اور موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے  پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد پولیس نے یوٹیوبر رجت دلال کے خلاف میتھورا روڈ پر مبینہ طور پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو میں ڈرائیور کو تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے شہری کی شکایت پر یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے اپنی شکایت میں بتایا کہ یہ واقعہ 25 فروری کو میتھورا روڈ پر پیش آیا تھا اور اس کی ویڈیو اس نے بنائی تھی۔

شہری کی شکایت کے بعد پولیس نے جمعہ کے روز رجت دلال کے خلاف انڈین پینل کوڈ ( آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔

یاد رہے کہ 30 سالہ یوٹیوبر رجت دلال  کے یوٹیوب چینل پر 2 لاکھ 28  ہزار فالوورز ہیں، جو اپنے چینل پر فٹنس اور دیگر موضوعات پر ویڈیوز بناتے رہتے ہیں۔

Entertainment سے مزید