صدر مملکت عارف علوی اور ان کی اہلیہ تاریخی ترک ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے۔
عارف علوی اداکاروں کے ساتھ گھل مل گئے تصاویر بنوائیں اور ان کے کام کو سراہا، صدر کو روایتی ٹوپی پیش کی گئی۔
اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامہ عثمان غازی المعروف کورولش عثمان اردو زبان میں ڈب کرکے جیو ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔
دورہ ترکی کے دوران صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ تاریخی ترک ڈرامہ سیریز ”کورولش عثمان“ کے سیٹ پر پہنچ گئے، صدر نے کاسٹ کے ساتھ ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر صدر مملکت اور ان کی اہلیہ کو قائی قبیلےکی روایتی ٹوپی پہنائی گئی، صدر نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بورک اور دیگر اداکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہا۔
ترک ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ نےصدرِ مملکت کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔
جیو ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ترکی کی سب سے مقبول ڈرامہ سیریل پاکستانی ناظرین کے لیے اردو زبان میں ڈب کر کے پیش کررہا ہے۔
تاریخی ترک ڈرامہ سیریل کورولش عثمان سیزن ون کی ناظرین میں بھرپور مقبولیت کے بعد ان دنوں جیو ٹی وی پر پیش کیے جانے والے سیزن 2 کے چرچے ہیں اور اس کی ریٹنگ تمام انٹرٹینمٹ چینلز کے مقابلے میں مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔