عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا مزید دو روز پاکستان میں قیام کا امکان ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کے مشاہدے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی مزید دو روز پاکستان میں قیام کرسکتی ہیں۔
پاکستان آمد پر اداکارہ سب سے پہلےصوبہ سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور وہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انجیلناجولی کے اس دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔