بکنگھم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل ہونے والے سرکاری عشائیے میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مدعو نہیں کیا گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن اور ہیری کو بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی طرف سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں مدعو نہیں کیا گیا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں کو ایسی تقریب کا دعوت نامہ کیوں موصول ہوا جس میں انہیں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ملکہ ایلزبتھ کے انتقال کے بعد شہزادہ ہیری کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو۔
قبل ازیں ہیری سے کہا گیا تھا کہ وہ ملکہ کی آخری رسومات میں اپنا فوجی یونیفارم نہیں پہن سکتے لیکن بادشاہ چارلس کی مداخلت پر ہیری کو یونیفارم پہننے کی اجازت دے دی گئی۔
بکنگھم پیلس کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ بادشاہ کی درخواست پر دونوں شہزادے یونیفارم پہنیں گے۔