حکومت نے40ارب ڈالرکاقرض حاصل کرنے کیلئےہرچیز گروی رکھ دی ،پیپلزپارٹی

January 15, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہےکہ حکومت نےصرف 3 برسوں میں 40 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی ہر چیز گروی رکھ چکی ہے، اگر یہی صورتحال اور رفتار کے ساتھ قرضوں کا حصول جاری رہا تو نااہل ناکام سلیکٹڈ حکمران آئندہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے پاس اپنے ایٹمی اثاثے بھی گروی رکھنے سے گریز نہیں کریں گے،لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں موثر احتجاج کا ٹریلر حکومت کے لئے ایک اہم سبق ہوگا، پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت 340 ارب روپے کے مزید نئے ٹیکس لگا کر عوام کا خون چوسنا چاہتی ہے،عوام تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی بے روزگاری، ٹیکسز کی بھر مار سے بیزار ہوچکے ہیں ۔