عائزہ خان کی سالگرہ پر دانش تیمور کا پیار بھرا پیغام

January 15, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور سے تو سب ہی واقف ہیں، آج اداکارہ عائزہ خان اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

عائزہ خان کی سالگرہ پر دانش تیمور نے ایک پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

دانش تیمور نے انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ہمراہ سامنے کیک رکھے ایک تصویر شیئر کی۔


تصویر کے کیپشن میں دانش تیمور نے لکھا کہ ’سال گزرتے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ہماری محبت بھی بڑھتی جارہی ہے، میری زندگی میں آنے اور ہمیشہ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں۔

جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔

عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو 2009 میں عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے وہ عکس، پیارے افضل، میرا سائیں 2، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو اور تھوڑا سا حق جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔