سب بند ہے، بس داڑھی بڑھ رہی ہے، امیتابھ بچن

January 18, 2022

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ کے میگااسٹارامیتابھ بچن نے کورونا کے باعث کام رکنے کا شکوہ نئے انداز میں کرڈالا۔بولی وڈ اسٹارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پراپنی قریب سے کھینچی گئی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ کام رہ گیا۔ سب کچھ بند ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے۔امیتابھ بچن کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ صارفین نے امیتابھ بچن کوداڑھی کے ساتھ نئے انداز میں سراہا۔ امیتابھ کی پوسٹ پرتبصرہ کرنے والوں میں بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسواوربھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی شامل تھے۔