انٹر بینک، ڈالر 25؍ پیسے تک سستا

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 176.10 روپے سے کم ہو کر 175.85 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 176.20 روپے سے کم ہو کر 176.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.00 روپے اور قیمت فروخت 177.50 روپے پر مستحکم رہی۔