سانحۂ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

January 19, 2022


صوبۂ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سانحۂ مری کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت سانحۂ مری پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا۔

اجلاس میں سانحۂ مری کی تحقیقاتی کمیٹی اپنی سفارشات اور حقائق پیش کرے گی۔

کمیٹی نے حقائق جاننے کےلیے گزشتہ دنوں مری کا دورہ کیا تھااور وہاں مختلف لوگوں کے بیانات قلم بند کیے تھے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں برف باری کے دوران مرتب کیے گئے پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔