اومی کرون: جیسنڈا آرڈرن کا لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان

January 20, 2022


نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون پھیلنے پر ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز مقامی طور پر سامنے آتے ہیں تو ملک بھر میں پابندیاں سخت کردی جائیں گی، لیکن لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سخت کنٹرول اور نیوزی لینڈ کی جغرافیائی ثمرات نے اومی کرون سے محفوظ رہنے میں مدد کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہسرحد پر قرنطینہ مراکز میں کورونا کے بہت سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اومی کرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزا رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز نیوزی لینڈ کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ابھی ملک میں جگہ دستیاب نہیں ہے۔