• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی

بنگلادیش کی سابق خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ڈھاکا میں ہوگی۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خالدہ ضیاء کے جنازے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مطابق وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں، اُن کا انتقال ڈھاکا میں صبح 6 بجے ہوا ہے۔

خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں، پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا۔

انہوں نے 1991ء میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی، وہ 2001ء میں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم اکتوبر 2006ء میں عام انتخابات کے لیے اقتدار سے الگ ہوگئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید