دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز آج ہوگا

January 21, 2022

اسلام آباد (آئی این پی) دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا( آج) جمعہ سے آغاز ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قومی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔