کورونا ویکسین سے بچنے کیلئے شہری درخت پر چڑھ گیا

January 21, 2022

بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلیا ضلع کا ایک شخص کورونا ویکسین لگوانے سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ویکسین لگنے کے ڈر سے درخت پر چڑھ گیا۔

علاقے میں ویکسینیشن کرنے والے میڈیکل اہلکار نے اس شخص سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیچے نہیں اترے تو اوپر آکر ویکسین لگائیں گے تاہم بعد وہ شخص نیچے اترا۔

جس کے بعد میڈیکل اہلکار نے اس کی شرٹ اتار کر اسے ویکسین لگائی۔