بھارت: تامل ناڈو میں کورونا کیسز میں اضافہ، اتوار سے لاک ڈاؤن کا اعلان

January 21, 2022

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر اتوار کو لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق لاک ڈاؤن کے دوران تامل ناڈو میں رکشہ ٹیکسی کو صرف ایئرپورٹ، بس اور ریلوے اسٹیشن جانے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کورونا کے سبب ویک اینڈ کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔ کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد ویک اینڈ کرفیو کے خاتمے کا فیصلہ ہوگا۔

ریاست کرناٹکا میں کورونا کے سبب عائد ویک اینڈ کرفیو ختم، جب کہ رات کی پابندیوں کا نفاذ برقرار رہے گا۔

کرناٹکا میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی کم شرح کے سبب ویک اینڈ کرفیو ختم کیا گیا۔

ادھر ریاست مہاراشٹرا میں پہلی سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول پیر سے کھلیں گے۔ اسکولوں کو کورونا ضوابط کی پابندیوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔