• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں 13 تا 19 جنوری اوسط یومیہ 30 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد کورونا کیسز میں 5 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کورونا کیسز کی تعداد 17 فیصد زائد رہی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق 13 جنوری سے 19جنوری کے دوران اوسطاً یومیہ اموات 7522 رپورٹ ہوئیں جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کورونا سے ہونے والی اموات سے 11 فیصد زائد رہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون پھیلنے پر ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز مقامی طور پر سامنے آتے ہیں تو ملک بھر میں پابندیاں سخت کردی جائیں گی، لیکن لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید