نیویارک: خاتون پولیس اہلکار کے بیٹے کی فائرنگ، 1 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

January 22, 2022


امریکی شہر نیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں نیویارک سٹی پولیس کا 1 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

نیویارک سٹی پولیس کے حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہارلیم کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص بھی مارا گیا۔

ہلاک پولیس اہلکار و ملزم کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ شخص کی والدہ محکمۂ پولیس سے وابستہ تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم والدہ کے پستول سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ تیسرے پولیس اہل کار نے ملزم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔