قرض نہ دینے پر تاجر نے بینک کو ہی آگ لگادی

January 22, 2022

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک تاجر نے قرض دینے سے انکار کرنے پر بینک برانچ کو ہی آگ لگادی، جس پر اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اس نے اپنے چہرہ چھپاکر اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر رات گئے تقریباً دو بجے کے قریب شیشے کی کھڑکیاں توڑ کر بینک کے اندر پٹرول پھینکا اور آگ لگادی۔

کرناٹک کے ہاویری ڈسٹرکٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 33 سالہ ملزم کو اسے ہفتے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گجرات سے ویونگ مشینیں خرید کر انھیں ضلع ہاویری میں فروخت کرتا تھا اور اس نے کافی خواتین سے رقوم لے رکھی تھیں لیکن مشینوں کی خریداری سے قبل اس نے رقم خرچ کردی۔

جب خواتین نے مطالبہ کیا کہ یا تو وہ انھیں مشین دے یا پھر رقم واپس کرے، جس پر اس نے دو لاکھ روپے کے قرض کے لیے بینک سے رابطہ کیا۔

بینک منیجر نے اس سے جب مطلوبہ دستاویزات طلب کیں تو وہ نہ دے سکا جس پر اس کی درخواست مسترد ہوگئی، جس کے بعد اس نے یہ اقدام اٹھایا۔