گرین لائن کے کچھ اسٹیشنز پر پتھراؤ کی اطلاعات تشویشناک ہیں، امین الحق

January 22, 2022


وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کراچی میں گرین لائن بسوں پر پتھراؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں امین الحق نے کہا کہ گرین لائن کے کچھ اسٹیشنز پر پتھراؤ کی اطلاعات تشویشناک ہیں، کراچی کے شہریوں کو میسّر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مافیا سے برداشت نہیں ہورہا۔

امین الحق نے کہا کہ اہلیان کراچی شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنائیں، گرین لائن کی حفاظت کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے۔

وز یرآئی ٹی امین الحق نے کہا کہ کراچی کے شہری گرین لائن کواپنا اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کاخیال رکھیں، شہرکو بدحال کرنے کےذمہ دار عناصر اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔