PSL، افتتاحی میچ کے ٹکٹس فروخت، ملتان سلطان اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگی

January 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کوپی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں پہلے دن عاطف اسلم کی کرٹن ریزر میں کارکردگی کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں کچھ چیزیں نئی اور دلچسپ ہوں گی۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی۔تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ قریب آنے تک کورونا کیس کی صورتحال خراب ہوئی تو ٹورنامنٹ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔این سی او سی سے روازنہ کی بنیاد پر بات ہورہی ہے۔این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلئے ٹکٹ دستیاب ہیں۔