کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ،انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ لاہور اور راولپنڈی میں ہوگا ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ریکی ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے پیر کو لاہور پہنچ گئی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ای سی بی کی ریکی ٹیم کا یہ معمول کا دورہ ہے۔ ریکی ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ لاہور کے بعد ریکی ٹیم راولپنڈی جائے گی ۔ تین ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔