• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: ایم آئی ٹی سلیوشنز اور اوجی ڈی سی ایل کوفالو آن

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے پہلے راؤنڈ میں ایم آئی ٹی سلیوشنز اور اوجی ڈی سی ایل کوفالو آن کا سامنا ہے ۔ پیر کوتیسرے دن غنی گلاس کے حسیب اللہ 99 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ سرکاری ٹی وی کے حارث رؤف نے پانچ، کنگز مین کے عاکف جاوید اور اسٹیٹ بینک کے کاشف بھٹی نے چھ وکٹیں حاصل کیں ۔ عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں کے آر ایل کو غنی کے خلاف دوسری اننگز میں 405 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کے آر ایل کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں کنگز مین نے 235 رنز کی برتری حاصل کی۔ ایم آئی ٹی کے عاکف جاوید نے 79 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں۔ فالو آن کے بعد ایم آئی ٹی نے دن کے اختتام تک پانچ وکٹوں پر 203 رنز بنالیے تھے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں حارث رؤف کی پانچ وکٹوں کی بدولت سرکاری ٹی وی نے پہلی اننگز میں اوجی ڈی سی ایل پر 196 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ جواب میں اوجی ڈی سی ایل نے تین وکٹوں پر 64 رنز بنا لیے ۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اسٹیٹ بینک کے کاشف بھٹی نے چھ شکار کئے۔ ایس این جی پی ایل پہلی اننگز میں صرف 30 رنز کی برتری حاصل کر سکی ۔ جواب میں اسٹیٹ بینک نے 160 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اوپنر حسن رضا نے سنچری بنائی۔

اسپورٹس سے مزید