کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگوت مان کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا کو شرکت کرنی ہے۔ کسی ٹیم کے بائیکاٹ کی صورت میں عمان اور بنگلہ دیش کو ریزرو ٹیم کے طور پر رکھا گیا ہے ۔ انعقاد 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں ہوگا۔