کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سالانہ و خصوصی گرانٹس کا دروازہ فیڈریشنز پر تقریباً بند کردیا ہے۔ نئے مالی سال میں پی ایس بی کا بجٹ مبینہ طور پر تقریباً 9 ارب روپے کے خسارے میں ہے جبکہ40 سے زائد کھیلوں کی فیڈریشنز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ 2026-27 کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ میں سالانہ گرانٹ کی مد میں صرف ایک لاکھ روپے مختص ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرانٹس ختم ہونے سے قومی چیمپئن شپ، ٹرائلز، کیمپس اور انتظامی اخراجات متاثر ہوسکتے ہیں۔ البتہ ہاکی فیڈریشن کو پرو لیگ کیلئے 17 کروڑ روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب اسپورٹس بورڈ نے 150 مرحوم ریٹائر ملازمین سمیت تمام پیٹشنرز کی پینشن رواں سال جون سے روک دی ہے جس سے ملازمین اور مرحومین کی فیملی کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پی ایس بی کراچی سینٹر کے سابق ڈائریکٹر محکم الدین مگریواورسابقہ ہیڈ ویٹرغلام رسول فالج کا شکار ہوگئے ہیں۔ پنشنرز ایکشن کمیٹی نے پنشن کی تقریباً تین ماہ سے عدم ادائیگی پر کہا ہے کہ فوری مسئلہ حل نہیں کیا گیا تواحتجاج ہوگا۔