بلوکی کے پاس ویگن نالے میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

January 23, 2022

بلوکی کے قریب ویگن کے نالے میں گرنے کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بلوکی میں ویگن کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے اور 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کے مطابق لنگڑا پھاٹک بلوکی کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ویگن گندے نالے میں گر گئی۔

حادثے میں ویگن میں سوار 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 6 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو رائے ونڈ میں شادی کی تقریب سے گھر واپس آرہے تھے۔