کیمرون: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

January 23, 2022

افریقی ملک کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکومت کے مطابق نائٹ کلب میں آگ لگنے کے اس واقعے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

نائٹ کلب میںآگ لگنے کا یہ واقعہ آتش بازی کے دوران پیش آیا، ایک سرکاری بیان کے مطابق نائٹ کلب میں اکثر اس قسم کی آتش بازی کی جاتی رہی ہے۔

موجودہ واقعہ میں آگ کے شعلے چھت تک بلند ہوئے جس سے آگ لگنے کے ساتھ دھماکے بھی ہوئے۔