ہیرو کی گرل فرینڈ یا بیوی کا کردار کرکے بور ہوگئی تھی، لارا دتہ

January 24, 2022

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی لارا دتہ نے فلموں سے بریک لینے کی وجہ بتادی۔

لارا دتہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلموں میں کام کے حوالے سے بریک لے رکھا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فلم میں ہیرو کی گرل فرینڈ یا بیوی کا کردار کرتے کرتے تھک چکی ہیں۔

2003ء میں فلم انداز سے اپنا کیریئر شروع کرنے کے بعد انھوں نے اپنے فلمی کاموں کی رفتار کو 2015 کے بعد کم کرنا شروع کیا۔ 2000 میں مس یونیورس منتخب ہونے والی لارا دتہ نے مزید کہا کہ فلمی دنیا سے بریک لینے کی ایک اور وجہ میری یہ خواہش بھی تھی کہ میں اپنی بیٹی سائرہ کو زیادہ وقت دے سکوں۔

واضح رہے کہ لارا دتہ نے 2011 میں مہیش بھوپتی سے شادی کرلی تھی۔ 43 سالہ لارا دتہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے 30 برس کی عمر کراس کی تو میں فلموں میں کام کرتے کرتے بور ہوگئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ فلموں میں کاسٹ کی وجہ آپکا گلیمر ہوتا ہے اور اسی حوالے سے آپ کو ہیرو کی گرل فرینڈ یا پھر اس کی بیوی کا کردار کرنا ہوتا ہے اور میں یہ کرتے کرتے بور ہوگئی تھی۔