• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی عمر پر لوگوں کے تبصروں سے لارا دتہ تنگ آگئیں

بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ عمر بڑھ جانے کے بعد انہیں اور ان جیسی دیگر اداکاراؤں کو بوڑھا کہے جانے جیسے کمنٹس کا سامنا رہتا ہے۔ 

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے والی 43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری بڑھتی عمر والی خواتین اداکاراؤں کے لیے مہربان نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سچ کہوں تو بڑھتی عمر نے مجھے آزاد کیا ہے، مجھے اس نے لوگوں کی ان امیدوں سے علیحدہ کردیا کہ میں فلموں میں گلیمر بھردوں کیونکہ میں سابقہ مس یونیورس ہوں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 40 کے عشرے میں آجانا میرے لیے بطور اداکار بہترین وقت ہے اور لوگ میرے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو تلاش کر رہے ہیں، کیونکہ اس وقت میں جو کردار ادا کر رہی ہوں ان میں گہرائی ہے۔ 

 ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے پاس کاجول، مادھوری، رانی مکھرجی اور حتیٰ کہ میں بھی بڑھتی عمر کے باوجود اسکرین پر آتے ہیں لیکن لوگ یہ تبصرے کرتے ہیں کہ ’اب بڈھی لگنے لگی ہیں‘، یا پھر ’یار اب بڈھی ہوگئی ہے‘، وغیرہ۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید