احد رضا میر کو سجل علی کیساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں

January 25, 2022

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کو بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ان کے رشتے کے متعلق پھیلنے والی افواہوں نے ان کے چاہنے والوں کو کافی پریشان کردیا تھا۔اس جوڑی کی علیحدگی کی افواہوں کے جواب میں اب تک سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔دوسری جانب احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔اس حوالے سے ایک مداح نے اداکار سے ان کے ڈرامے یہ دل میراکے دوسرے حصے کے متعلق پوچھا تھا جس کے جواب میں احد کا کہنا تھا کہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔