پی ایس ایل 7 آفیشل سانگ پر صارفین کا ملا جلا ردعمل

January 25, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا گیا تاہم یہ آفیشل سانگ پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔آفیشل ترانا جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔نجیت درانی نامی صارف نے گیت سننے کے بعد اپنی حالت میم کی صورت بیان کی۔ اس کے علاوہ متعدد صارفین نے آفیشل ترانے پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔