کترینہ کیف کی شادی کے بعد کام پر واپسی

January 25, 2022

کترینہ کیف کی شادی کے بعد کام پر واپسی

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ جلد ہی اداکارہ اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف، اداکارسدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ نئے گانے’فون بھوت‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے تقریباً تمام فلمسازوں نے اپنی پروڈکشنز روک دی تھیں کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

تاہم، اب کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آنے کے بعد بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، تمام فلموں کی عکس بندی جو کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر روکی گئی تھی اس مہینے کے آخر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔