ارسلان نصیر کا موبائل فونز پر بھاری ٹیکس لگنے پر دلچسپ تبصرہ

January 25, 2022

ارسلان نصیر کا پاکستان میں آئی فون پر بھاری ٹیکس لگنے پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، روسٹر اور اداکار ارسلان نصیر نے پاکستان میں آئی فون کی خریداری پر بھاری ٹیکس لگنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ارسلان نصیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھاری ٹیکس لگنے کی خبر سامنے آنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’دنیا میٹاورس میں بیٹھی ہے، اور ہماری ڈیجیٹل پاکستان والی حکومت آئی فون پر 70 ہزار ٹیکس لگانے میں مصروف ہے، بھائی واہ ‘۔

خیال رہے کہ فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے، مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا۔