بھارت میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی کیخلاف مقدمہ

January 26, 2022

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں پولیس نے گوگل (ایلفابیٹ ان کارپوریشن) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سندر پچائی کے ساتھ دیگر پانچ کمپنیوں کے حکام کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 'عدالتی حکم پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور پانچ دیگر کمپنیوں کے آفیشلز کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کے خلاف فلم ہدایتکار سنیل درشن نے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ گوگل نے غیر مجاز لوگوں کو ان کی فلم 'اِک حسینہ تھی اِک دیوانہ تھا' کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔