شہزادہ اینڈریو کیجانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ تردید

January 27, 2022

شہزادہ اینڈریو کیجانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابظہ تردید

برطانوی شہزادہ اینڈریو نےامریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے۔

شاہی مبصر کرس شپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ اینڈریو کی جانب سے جنسی زیادتی کے کیس میں باضابطہ طور پر الزامات کی تردید کرنے کے لیے عدالت کو دی گئی دستاویزات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’شہزادہ اینڈریو نے ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے‘۔

شہزادہ انڈریو کا کہنا ہے کہ’ عدالت کے پاس اس مقدمے میں موجودموضوعات کے دائرہ اختیار کا فقدان ہے، ورجینیا رابرٹس آسٹریلیا کی مستقل رہائشی ہے اور کولوراڈو کی رہائشی نہیں اور اس بنیاد پر عدالت کو یہ مقدمہ خارج کردینا چاہیے‘۔

شہزادہانڈریو کا مزید کہنا ہے کہ’وہ اس کیس میں ورجینیا رابرٹس کی شکایت پر کارروائی کے تمام اسباب پر جیوری کے ذریعے ٹرائل کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔