• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو پر زیادتی کے مقدمے میں شاہی خاندان کے بڑی مشکلات کا شکار ہونے کا امکان

شہزادہ اینڈریو پر زیادتی کے مقدمے میں شاہی خاندان کے بڑی مشکلات کا شکار ہونے کا امکان
شہزادہ اینڈریو پر زیادتی کے مقدمے میں شاہی خاندان کے بڑی مشکلات کا شکار ہونے کا امکان 

شہزادہ اینڈریو کاجنسی زیادتی کے مقدمے سے بچنے کے لیےقانونی خامیوں کے استعمال سے برطانوی شاہی خاندان بڑی مشکل میں پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہی مبصرین نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو جنسی زیادتی کے مقدمے میں نجات حاصل کرنے کے لیے قانونی خامیوں کا استعمال کریں جوکہ شاہی خاندان اور اُن کے اپنی ساکھ کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

شاہی مبصر انجیلا لیون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’شاہی خاندان کا کوئی بھی سینئر فرد اپنے اُوپر لگے الزامات سے بچنے کے لئے قانونی خامیوں سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ عمل شاہی خاندان کے لیے تباہ کُن ثابت ہوگا‘۔

اُنہوں نے اعتراف کیاکہ’منگل کے روز دورانِ سماعت شہزادہ اینڈریوکے وکلاء کا یہ دو ٹوک الفاظ میں کہنا ہے کہ وہ معاہدے میں ممکنہ مُدعا علیہ ہیں جبکہ جج نے ان الفاظ سے انکار کیا کہ وہ نہیں تھےکیونکہ اِن دستاویزات  کو بالکل خفیہ ہی رہنا چاہیے تھا ‘۔

شاہی مبصر نے مزید کہا کہ’دورانِ سماعت جو کچھ ہوا، اس کے بعد اب یہ کیس مزید الجھ گیا ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ سوچتے ہیں کہ یہ سول کیس کسی بھی وقت بند ہوسکتا ہے تو اُن کے لیے یہ کہنا آسان ہے کہ ٹھیک ہے، چلو دونوں وکلاء کے درمیان مل کر بات چیت کرکے جان چھڑالیتے ہیں‘۔

اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے شاہی مبصر نے کہا کہ’لیکن اُنہیں  لگتا ہے کہ ایک سینئر شاہی فرد کے لیے اس طرح کے عدالتی کیس میں چند تکنیکی الفاظ پر بھروسہ کرنا تباہ کُن نتائج کا سبب بن سکتا ہے‘۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید