• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو کی جنسی زیادتی کےالزامات لگانے والی خاتون کیساتھ ڈیل ہوئی تھی؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون ورجینیا اور بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کےدرمیان 2009 میں ایک خفیہ ڈیل ہوئی تھی، جس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورجینیا اور بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کےدرمیان 2009 میں جو ڈیل ہوئی تھی اُس کے مطابق جنسی زیادتی کے الزامات پر شہزادہ اینڈریو کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کی نہیں جاسکتی۔ 

اس مقدمے کے حوالے سے نیویارک کی عدالت میں شہزادہ اینڈریو کے وکلاء کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کو جنسی زیادتی کے مقدمے کوختم کرنے کے لیے 5 سو ہزار ڈالرز یعنی 3 سو 71 ہزار پانڈز ادا کیے گئے تھے۔

شہزادے کے وکلاء کا کہنا ہے کہ 2009 کے اس خفیہ معاہدے کا مطلب ہے کہ خاتون شہزادے پر مقدمہ نہیں کر سکتیں، کیونکہ اُنہوں نے مجرم سے منسلک ہر اس شخص کے خلاف تمام قانونی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ورجینیا نے مبینہ طور پر اپنے 2009 کے اس دعوے میں ’رائلٹی‘ کا حوالہ دیا تھا جس کا مطلب ہے کہ شہزادہ اینڈریو اس معاہدے میں شامل تھے۔

خیال رہے کہ جیفری ایپسٹین کی2019 میں جیل میں موت ہوگئی تھی۔

جبکہ اس ڈیل سے منسلک ایک اور فرد میکس ویل کو پچھلے ہفتے نوجوان لڑکیوں کو اسمگل کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ورجینیا کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ہونے والے معاہدے کی شرائط شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کے اس مقدمے سے غیر متعلق ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی دستاویزات میں شہزادہ اینڈریو پر الزام لگایا گیا ہے کہ بیس سال قبل شہزادہ اینڈریو کو دولت، طاقت، مضبوط پوزیشن اور روابط نے اس قابل بنایا کہ انہوں نے ایک خوفزدہ، کمزور بچی کے ساتھ بدسلوکی کی جہاں اس کی حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ 


بین الاقوامی خبریں سے مزید