بلدیاتی قانون کےخلاف جماعت اسلامی کا کل کراچی کے 5 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

January 27, 2022


سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعے کو کراچی کے پانچ مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کو آج 28 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 2021 کا بلدیاتی ایکٹ کسی صورت منظور نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، ماڑی پور، لسبیلہ اور شاہراہ فیصل پر دھرنے دیے جائیں گے۔