کابل ایئرپورٹ کے انتظامات سنبھالنے کیلئے قطر، ترکی اور افغان حکومت کا کئی امور پر اتفاق

January 28, 2022

کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے کئی اہم معاملات پر قطر، ترکی اور افغان حکومت کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز دوحا میں تینوں ملکوں کے وفود کے درمیان سہ فریقی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابل ایئرپورٹ کے انتظام اور آپریشن سے متعلق کئی اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حالیہ ملاقات سابقہ ​​مذاکرات کا تسلسل تھی اور مذاکرات کا آخری دور اگلے ہفتے ہوگا۔