• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیلنسکی کا طیارہ ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا: وزیرِ اعظم ناروے کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا طیارہ ناروے میں ڈرون کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔

ناروے کے وزیرِ اعظم جوناس گہر اسٹور نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ زیلنسکی کا طیارہ مالڈووا سے اوسلو کے لیے اڑان بھرتے ہوئے ایک ڈرون سے ٹکرانے والا تھا۔

انہوں نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ ڈرون یوکرین کے صدر کے طیارے کے کتنا قریب تھا۔

واضح رہے کہ وولودیمیر زیلنسکی منگل کی شام کو ناروے پہنچے تھے اور وہاں انہوں نے آنجہانی بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں شرکت کی تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید