شویتا تیواری کیخلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے بیان پر تحقیقات

January 29, 2022

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ شویتا تیواری پریس کانفرنس کے دوران مذہب کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا تیواری بھوپال میں اپنے ویب شو ’شو سٹوپر‘ کی پروموشن کے لیے پریس کانفرنس کر رہی تھیں، تو اس دوران انہوں نے زیر جامہ کے بارے میں ہندو مذہب سے متعلق غیر اخلاقی ریمارکس دے دئیے۔شویتا کے ان ریمارکس کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے پولیس کو اداکارہ کے ریمارکس سے متعلق تحقیقات کرنے اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں جمع کر انے کی ہدایت کر دی۔میڈیا نے جب ناروتم مشرا سے اس معاملے سے متعلق بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے شویتا تیواری کا بیان سنا ہے اور اس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں، تحقیقات کا کہا ہے تاکہ ہم دیکھیں کہ اس معاملے میں کیا کارروائی کی جاسکتی ہے۔