جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پر واپسی، صارفین کے سخت سوالات

January 29, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس وقت سکیش چندر پر منی لانڈرنگ مقدمے کے باعث تنازعات کا شکار ہیں اور انہوں نے جب کئی ہفتوں کے بعد سوشل میڈیا پر واپس اینٹری دی تو صارفین نے سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 2 ارب بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلق کے حوالے سے خبروں میں رہنے والی بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی ہوگئی۔جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا پراپنی تصویرشئیرکی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پرواپسی ہوئی توکئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندرکہاں ہے؟ جیکولین ایسے سوالات کو نظراندازکرگئیں اورکوئی جواب نہیں دیا۔ جیکولین فرنینڈس کو 2 ارب بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلقات اور کروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے والی جیکولین فرنینڈس تفتیش کے بعد کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے غائب رہی تھیں۔ان کے بارے میں ایک قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ اداکارہ مذہبی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔