جلسے سے واپسی پر عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی

April 17, 2022

کراچی جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان تاخیر سے دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لئے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔