مزید269افراد گیسٹرو میں مبتلا

May 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) گیسٹرو اور پیٹ کے امراض کے مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روزنشتر سمیت دیگر نجی ہسپتالوں میں 269 مریض رپورٹ ہوئے ،جن میں سے 178 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ان میں 110 مریض نشتر ہسپتال ,چلڈرن کمپلیکس میں 90 جبکہ فاطمہ جناح وویمن ہسپتال میں 30اور دیگر نجی میں 35 مریض داخل ہوئے ہیں۔