آپ نے کبھی کوبرا کو گلاس سے پانی پیتے دیکھا ہے؟

May 15, 2022

اسکرین گریب

پیاسے کوبرا کو گلاس سے پانی پیتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

کوبرا کرہ ارض پر سانپ کی سب سے زہریلی نسل میں سے ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھتا ہے۔

اب بلیک کوبرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

زہریلے سانپ کی ویڈیو بھارتی آفسر کی ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے پوسٹ کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے کو ایک ساتھ تربوز کو کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد ایک صارف نے جواب میں گلاس سے پانی پیتے ہوئے کوبرا کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا گلاس موجود ہے اور بلیک کوبرا اُس گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ’بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں آپ کنگ کوبرا کو ہاتھ میں پکڑے گلاس سے پانی پیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘