سنی لیون نے مداح کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

May 15, 2022

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی سالگرہ کو مداح کی جانب سے انوکھے انداز میں منانے پر خوش ہوگئیں اور انہوں نے اس پر اپنے مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سنی لیون کے مداح نے ان کی سالگرہ پر کرناٹک کے ایک گاؤں میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا، جسے دیکھ کر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اخبار کا تراشہ بھی شیئر کیا ہے، جس میں بہت سے لوگ سنی لیون کے پورٹریٹ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں اور ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹ رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’یہ ناقابل یقین ہے، آپ لوگوں کے اعزاز میں، میں بھی خون کا عطیہ کرنے کے لیے ضرور جاؤں گی۔‘‘

سنی لیون نے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کی محبت کا بہت شکریہ، آپ لوگوں نے مجھے اسپیشل بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی 1981 کو پیدا ہونے والی اداکارہ سنی لیون 41 برس کی ہوگئی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں خوب تہنیتی پیغامات بھیجے گئے۔