بھارتی اداکارہ شاہانہ کی موت، شوہر کو حراست میں لے لیا گیا

May 15, 2022

فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ اور ماڈل شاہانہ جنوبی ریاست کیرالا میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔

پولیس نے شاہانہ کے خاندان والوں کی جانب سے متوفیہ پر تشدد کے الزام پر شوہر سجاد کے خلاف کیس درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

شاہانہ کے ایک رشتہ دار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ و ماڈل گھریلو تشدد کا شکار رہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پڑوسی متعدد بار ان پر ہونے والے تشدد کے گواہ ہیں۔

ماڈل سے اداکارہ بننے والی ملیالم زبان کی فنکارہ نے اپنے قتل سے قبل اپنی 22ویں سالگرہ منائی تھی۔

ایڈورٹائزنگ ماڈل سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی شاہانہ نے حال ہی میں ایک تامل فلم میں کام کیا تھا، علاوہ ازیں وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔